تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی جلسے کو ناکام شو قرار دیدیا

تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی جلسے کو ناکام شو قرار دیدیا
کیپشن: تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی جلسے کو ناکام شو قرار دیدیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزرا نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر کئے جانے والے احتجاجی جلسے کو ناکام شو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کے رہنما این آر او کے متلاشی ہیں اور دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے ملک کو لوٹا اور جائیدادیں بنائیں۔ براڈ شیٹ فیصلے میں 20 سال کی کرپشن کے ثبوت ہیں اور اس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ سابق جج، ایف آئی اے افسر، سینئر وکیل اور اٹارنی جنرل بھی اس کمیٹی میں شامل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاناما، سوئس بینک اور براڈ شیٹ کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہی۔ یہ ملک غریب نہیں تھا، اس کو لوٹ کر غریب کیا گیا۔ مریم نواز کہتی ہیں کہ عمران خان کو اسرائیل اور بھارت سے پیسہ آیا، انھیں شرم کرنی چاہیے ایسی بات کرتے ہوئے کیونکہ ان کے والد نے تو بھارتیوں کیساتھ بزنس کیا تھا۔ اجیت ڈوول کس کے گھر آیا تھا، قوم کو سب پتا ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان دو این آر او لے چکا اور اب تیسرا لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ مریم میں کچھ حیا اور شرم ہو تو چپ کر جائیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز نے ریڈ زون میں ہزار، بارہ سو کے مجمع کو لاکھوں افراد کا مجمع قرار دے کر خطاب کیا۔ مریم نواز نے ہی ایک بار کہا تھا کہ لندن میں میری کو جائیداد نہیں ہے۔