جعلی اکاونٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر

جعلی اکاونٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر
کیپشن: جعلی اکاونٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال اور خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے کے الزام میں نیب راولپنڈی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا۔

نیب راولپنڈی نے وزیراعلی سندھ کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا جس میں کہا گیا کہ سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئے گئے۔ نوری آباد پاور کمپنی ، سندھ ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جعلی اکاونٹس اسکینڈل میں نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیا ہے۔

نیب نے سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کر دیا۔ ان پر سرکاری پلاٹس اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے۔