براڈ شیٹ معاملہ، وفاقی کابینہ کا ریٹائر جج کی سربراہی میں کمیٹی بنانیکا فیصلہ

براڈ شیٹ معاملہ، وفاقی کابینہ کا ریٹائر جج کی سربراہی میں کمیٹی بنانیکا فیصلہ
کیپشن: براڈ شیٹ معاملہ، وفاقی کابینہ کا ریٹائر جج کی سربراہی میں کمیٹی بنانیکا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے براڈ شیٹ کے معاملے پر تحقیقات کیلئے ایک نئی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا اور کمیٹی کی سربراہی سپریم کورٹ یا یائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کریں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران کابینہ کو گزشتہ چھ ماہ میں سول سروس اصلاحات کے ضمن میں لیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ کابینہ کو پیپرا رولز میں ترامیم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وباء کے اثرات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعمیرات و مینوفیچرنگ سیکٹر میں موثر فیصلہ سازی کی بدولت دو کروڑ آبادی کی آمدنی بحال ہوئی اور 95 فیصد افراد کا روزگار بحال ہوا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وباء کے پاکستان اور دوسرے ممالک کی معیشت پر پڑھنے والے منفی ا ثرات کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت نے کمزور اور زیادہ متاثر ہونے والے طبقات کو مد نظر رکھتے ہوئے متوازن حکمت عملی اپنائی جبکہ حکومتی پالیسی کا محور غریب اور دیہاڑی دار طبقہ تھا کیونکہ اگر ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا جاتا تو اس کے بھیانک نتائج مرتب ہو سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا حکومت سنبھالتے ہی معیشت کے حوالے سے کٹھن فیصلے کرنے پڑے جبکہ عوام نے ہمارا ساتھ دیا اور ادارہ شماریات کا ڈیٹا اس امر کا مظہر ہے جبکہ وباء کے حوالے سے ہماری حکمت عملی کامیاب رہی۔

وزیراعظم نے اجلاس کے دوران کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ وبا کیسز میں کمی آنا شروع ہوئی، اسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ این سی او سی کا ماڈل انتہائی کامیاب رہا اور موثر حکمت عملی کا نفاذ ممکن ہوا۔ دنیا میں پاکستان وہ پہلا ملک تھا جس نے وبا کی صورتحال میں غریب عوام کا سوچا جبکہ بھارت میں وباء کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہوا۔