الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا
کیپشن: الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے فارن فنڈنگ کیس کے خلاف احتجاج اور تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ڈی ایم کے احتجاج پر اپنے ردعمل میں کہا گیا کہ قومی ادارہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری سے اچھی طرح سے آگاہ ہے اور ہم بغیر کسی دباو کے اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہیں۔

ادارے کی جانب سے بیان میں کہا عالمی وبا ، وکلا کی مصروفیات اور کمیٹی ممبر کی ریٹائرمنٹ کے باجود پیشرفت ہوئی اور سکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ہفتے میں تین دن اجلاس منعقد کرے۔ 

بیان میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ فارن فنڈنگ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا جبکہ عام انتخابات ، سینیٹ، بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ 

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا آفس میں ہی موجود رہے اور انہوں نے اپنے تمام امور معمول کے مطابق سر انجام دیئے جبکہ وہ جلسہ ختم ہونے کے بعد وہ الیکشن کمیشن سے گھر روانہ ہوئے۔ اس دوران  پی ڈی ایم الیکشن کمیشن میں یادداشت جمع نہ کرا سکی۔ پی ڈی ایم رہنما احسن اقبال نے بتایا کہ یادداشت بدھ کے روز جمع کرائی جائے گی۔