کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کر گئی، مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے متجاوز

 کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کر گئی، مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے متجاوز

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح  9 فیصدسے بھی تجاوز کر گئی ہے، مزید 5472میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 669 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5472 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا نے مزید 8 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہو گئی ۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ ہسپتالوں میں کورونا کے908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں