شرمیلا فاروقی اداکارہ نادیہ خان کی وائرل ویڈیو پر برہم

شرمیلا فاروقی اداکارہ نادیہ خان کی وائرل ویڈیو پر برہم

کراچی: پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ اور مارننگ شو میزبان نادیہ خان کو 'بے شرم' قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے پی پی رہنما کا پارہ ہائی کر دیا ہے ، حالیہ دنوں میں نادیہ خان کی ایک وائرل ویڈیو  شرمیلا فاروقی کی شدید ناراضی کی وجہ بن گئی۔

نادیہ خان کی گزشتہ دنوں شرمیلا فاروقی کی والدہ کیساتھ ایک ویڈیو سامنے آئی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ، جبکہ شرمیلا فاروقی نے وائرل ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے نادیہ خان کو 'بے شرم خاتون ' قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا  صارفین کی جانب سے بھی مارننگ شو ہوسٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں اس قسم کی ویڈیو سے پہلے کئی بار سوچنے اور دوسروں کی عزت کا خیال رکھنے جیسے مشورے دئیے گئے جبکہ کئی انٹرنیٹ صارفین نے کہا کہ نادیہ خان نے اس ویڈیو کے بعد اپنی آپ کو بڑی مشکل میں پھنسا لیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکارہ نادیہ خان کیخلاف باضابطہ طور پر سائبر کرائم سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

f01d226818c33cbcb6d700aab6a9b0ef

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  نادیہ خان کسی تقریب میں شرمیلا فاروقی کی والدہ کیساتھ موجود ہیں اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے میک اپ کے انتخاب پر انہیں مذاق کا نشانہ بنا رہی ہیں، وہ اپنے میک اپ کے بارے میں بات  کرتے ہوئے مسلسل طنزیہ انداز میں بول رہی ہیں جس نے شرمیلا فاروقی سمیت دیگر انٹرنیٹ صارفین کو سخت غصے میں مبتلا کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کا شمار پاکستان کی نامور خاتون سیاست دانوں میں ہوتا ہے  جو  ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے سیاست میں ہیں۔شرمیلا فاروقی کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد ایک مشہور سیاست دان تھے۔ وہ پارٹی کے آغاز سے ہی پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔

ان کی شادی 2015 میں ہشام ریاض شیخ سے ہوئی جن سے ان کا ایک  بیٹا حسین ہے۔

مصنف کے بارے میں