حرا مانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

 حرا مانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں
کیپشن: حرا مانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستانی ورسٹائل اداکارہ حرا مانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ 32 سالہ اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ فیس ماسک کا استعمال ضرور کریں اور اپنے بچوں سمیت اہل خانہ کا خیال رکھیں، کورونا سے تحفظ کی تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

حرا مانی کی پوسٹ پر مداحوں اور کئی شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

خیال رہے حرا مانی نے حال ہی میں کشمیر بیٹس سیزن ون کے لیے اپنا پہلا آفیشل ٹریک ’’سواری‘‘ لانچ کیا ہے جسے یوٹیوب پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اسے 16 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے اسی ماہ ہی نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں جب کہ پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں