سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ

سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے اضافہ ہوا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی تھی تاہم آج اتنا ہی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 7 ہزار 338 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 817 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔