کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی

 کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی
کیپشن: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں سستی کی گئی ہے اور فروری کے بلوں میں ریلیف صارفین کو منتقل کیا جائے۔

لائف لائن اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ریلیف کا نفاذ نہیں ہو گا۔ کے الیکٹرک کے زرعی صارفین پر بھی ریلیف کا اطلاق نہیں ہو گا۔

مصنف کے بارے میں