لتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیل

 لتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیل
کیپشن: لتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیل
سورس: فائل فوٹو

ممبئی: بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکرکورونا اور نمونیا کی وجہ سے  ممبئی کے اسپتال  میں  انتہائی نگہداشت کے وارڈ  میں داخل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کی بیماری کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ گلوکارہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے ان کی صحتیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ لتا تاحال آئی سی یو میں ہیں اور ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں ،تاہم ان کیلئے دعا کریں۔

اس سے قبل دن میں  لتا کے  ترجمان نے کہا تھا کہ گلوکارہ کی صحت اب ٹھیک ہے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی آئی سی یو میں ہیں۔

خیال رہے کہ 92 سالہ گلوکارہ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے  9 جنوری کو  ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں