نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن کا مستعفی ہونے کا اعلان

 نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن کا مستعفی ہونے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے  استعفیٰ کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا،42 سالہ جیسینڈا آرڈرن  کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر  کافی غور کیا کہ کیا  میں  وزیراعظم کا منصب جاری رکھنے کی مزید توانائی رکھتی ہوں یا نہیں  اور اب  اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ  ایسے حالات میں میرا اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں ٹھیک نہیں ہو  گا ۔

جیسنڈا آرڈرن نے 2017 میں 37 سال کی عمر میں دنیا کی کم ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا  ،جبکہ وہ دنیا کی دوسری لیڈر تھیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب کے وقت بچے کو جنم دیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن 7 فروری تک فرائض سرانجام دیں گی، جبکہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات رواں سال اکتوبرمیں ہوں گے۔