نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد ، اسپیکر آج مشاورتی عمل کا آغاز کریں گے

 نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد ، اسپیکر آج مشاورتی عمل کا آغاز کریں گے

لاہور :پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ   کانام فائنل نہ ہوسکا  ،مقررہ وقت ختم ہونے پرمعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کردیاگیا ،  اسپیکر آج مشاورتی عمل کا آغاز کریں گے۔ 

پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ  کے  تقرر کے  معاملے میں حکومت او راپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار  ہے ، مشاورت کا وقت ختم ہونے پر حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے  پارلیمانی کمیٹیوں کیلئے تین تین نام اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو بھیج دیے گئے ۔
 
 
مسلم لیگ ن نے  پارلیمانی کمیٹی کیلئے ملک ندیم کامران، حسن مرتضیٰ اور ملک احمد خان کے نام بھجوائے ہیں ،حکومتی اتحاد نے میاں اسلم اقبال ،راجا بشارت اور ہاشم جواں بخت کےنام تجویز کئے ہیں،اسپیکر آج  مشاورتی عمل کا آغاز کریں گے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان  کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ  کے ناموں پر اتفاق رائے کے لئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا۔
 

دوسری جانب  تحریک انصاف کی جانب  سے بنائی گئی کمیٹی  کی مشاورت بھی مکمل ہوئی ،کمیٹی نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے دو نئے ناموں کاانتخاب کیاہے، تین رکنی کمیٹی  آج عمران خان سے ملاقات کرئے گی ۔