الیکشن کمیشن کا عمران خان کےسات حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن کا عمران خان کےسات حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم

اسلام  آباد:  الیکشن کمیشن نے  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قومی اسمبلی کے 7 حلقوں میں کامیابی کانوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ فیصلہ میں کہا کہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں لہٰذا ان کی تاخیر سے اخراجات دینے کو درگزر کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ سال ہونے والے ضمنی انتخاب کےدوران چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے 7 حلقوں میں  نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن انہوں نے الیکشن اخراجات کی تفصیلات مقررہ وقت میں جمع نہیں کرائی تھے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے  کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا تھا۔

عمران خان نے این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108این اے 118، این اے 239 اور این اے 45 ک کے الیکشن کے دوران کیے گئے اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی تھی۔

عمران خان نے تاخیر کے ساتھ اپنے اخراجات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی استدعا کی تھی جس پر الیکشن کمشن نے 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔