منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل پاکستان بننے سے معذرت کر لی

منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل پاکستان بننے سے معذرت کر لی

اسلام آباد :منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل پاکستان بننے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق  منصور عثمان اعوان نے ذاتی وجوہات کے باعث  عہدہ لینے سے معذرت کی ہے ، منصور عثمان اعوان کے انکار کے بعد وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے باوجود منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا،اشتر اوصاف کے استعفے کے بعد صدرِ پاکستان نے 24 دسمبر 2022ء کومنصور عثمان کی تعیناتی کی سمری منظور کی تھی ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی نئے اٹارنی جنرل سے متعلق وزارتِ قانون سے رپورٹ طلب کی ہے۔