عمران خان مشکل میں ، ٹیریان خان کے حوالے سے جمائما خان  کا ڈکلیریشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع 

عمران خان مشکل میں ، ٹیریان خان کے حوالے سے جمائما خان  کا ڈکلیریشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع 
سورس: File

اسلام آباد (ذیشان سید) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کا ڈکلریشن عدالت میں جمع کرادی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈکلیریشن 18 نومبر 2004 کو جمائما خان کی جانب سے ٹیریان وائٹ کیس میں عدالت میں جمع کرائی گئی تھی۔ عمران خان اور جمائما خان کی طلاق 22 جون 2004 کو ہوئی۔

 

طلاق کے بعد جمائما خان نے ٹیریان وائٹ کی گارڈین شپ ٹیریان کی خالہ کیرولینا وائٹ کے سپرد کرنے کی ڈیکلیریشن دی ۔ اس سے قبل ٹیریان وائٹ کی گارڈین شپ جمائما خان کے پاس تھی۔ 

مصنف کے بارے میں