سعودی عرب نے پاکستان کو غیر مشروط امداد دینے سے انکار کردیا

سعودی عرب نے پاکستان کو غیر مشروط امداد دینے سے انکار کردیا
سورس: File

ڈیووس : سعودی عرب سے امداد ملنے میں تاخیر کی وجہ منظر عام پر آگئی ہے۔ سعودی عرب نے گرانٹ، ڈپازٹ  اور سرمایہ کاری سب کی سب معاشی اصلاحات سے مشروط کردی۔ غیر مشروط امداد دینے سے انکار کردیا۔ 

سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پہلے کسی شرط کے بغیر پیسے دے دیا کرتے تھے ۔ اب ایسا نہیں ہوگا ۔ سعودی عرب اپنے لوگوں سے ٹیکس لیتا ہے جو ہم سے امداد لیتے ہیں، انہیں بھی یہی کرنا ہوگا، ٹیکس نظام میں اصلاحات لانا ہوں گی۔

سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان نے ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب غیر مشروط گرانٹس کا طریقہ بدل رہا ہے۔  پاکستان، ترکیہ، مصر کی مدد جاری رہے گی ۔ انہیں بھی چاہیے کہ معاشی اصلاحات کریں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، پاکستان کو دیے گئے ڈپازٹس کی مدت بڑھا چکے ہیں، تیل اور دیگر سہولتیں دے رہے ہیں، پاکستان کو بھی جواب میں کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں