پی ٹی آئی کے جن ارکان اسمبلی نے اطمینان دلایا، ان کے استعفے منظور کئے: سپیکر قومی اسمبلی

پی ٹی آئی کے جن ارکان اسمبلی نے اطمینان دلایا، ان کے استعفے منظور کئے: سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وفد مجھ سے ملنے آیا، جو لوگ آئے یا جنہوں نے میڈیا پر استعفے سے متعلق کہا اور مجھے اطمینان دلایا، میں نے ایسے ارکان کے استعفے منظور کئے۔ 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جس رکن قومی اسمبلی نے مجھے اپنے استعفے سے متعلق اطمینان کرایا ان کے استعفے منظور کئے جبکہ بہت سے دیگر ارکان نے رابطہ کر کے کہا ہے کہ وہ ابھی اس بارے میں سوچ رہے ہیں۔ 
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جب استعفے منظور کرتا ہوں تب بھی شور مچ جاتا ہے اور جب نہیں کرتا تب بھی شور مچ جاتا ہے، ایسا ہرگز نہیں کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیا تو ہم نے استعفے منظور کئے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی وفد آیا تو استعفوں کی منظوری کا عمل شروع ہوچکا تھا، میں اب بھی چاہتا ہوں جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ اسمبلی میں آئیں اور پارلیمانی کردار ادا کریں۔ 

مصنف کے بارے میں