رحیم یار خان میں مسافر بس اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق ،9 زخمی

رحیم یار خان میں مسافر بس اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق ،9 زخمی

رحیم یار خان:علی الصبح مسافر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ لاہور سے صادق آباد جا رہی تھی کہ اسی دوران اس کی مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکر ہوگئی۔ حادثہ رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔