مستونگ: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

مستونگ: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

مستونگ: پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ مستونگ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اس پرفائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اس واقعہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ لاشوں کو مستونگ اسپتال اور زخمی کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں