'وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والے انکا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں'

'وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والے انکا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں'

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والے انکا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں۔  نوازشریف کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں اور جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف ابھی تک ایک دستاویز بھی نہیں دی گئی۔

شیخ رشید نے کہا خواجہ حارث نے دبئی کا اقامہ تسلیم کر لیا  جس کے بعد "گیم از اوور" جبکہ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر آج بھی منی ٹریل ہے تو لے آؤ۔ ججز نے کہا 60 دن آپ کو دیئے تھے ۔ انہوں نے کہا ہم نہیں کہتے تھے کہ والیم 10 کھولو کل وزیراعظم کے وکیل نے خود مطالبہ کیا کہ والیم 10 کھولا جائے ۔

یاد رہے پاناما کیس کے تیسرے مدعی شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں پہلی سماعت کے دوران  دلائل دیتے ہوئے کہا تھا نواز شریف ایک کمپنی کے ملازم نکلے جس سے پوری قوم کی ناک کٹ گئی۔ نواز شریف کے بچے حمید مستری کے بیٹے نہیں ایٹمی ملک کے وزیراعظم کے بچے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ شریف خاندان نے بے نامی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں اور مریم نواز بینیفیشل مالک ثابت ہو گئی ہیں جس عمر میں شناختی کارڈ نہیں بنتے ان کے بچے 8 کروڑ روپے کما لیتے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کا خاکروب اٹھارہ ہزار ٹیکس دیتا ہے اور ملک کا وزیراعظم صرف 5 ہزار ٹیکس دیتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں