'عمران خان کو ڈر ہے سپریم کورٹ آیا تو گرفتار کر لیا جائے گا'

'عمران خان کو ڈر ہے سپریم کورٹ آیا تو گرفتار کر لیا جائے گا'

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا آپ کے والد کو کرپشن کے الزام میں سزا ہوئی اور آپ نے کرپشن کے پیسے سے لندن میں تعلیم حاصل کی لیکن نواز شریف کا نام روز اول سے آخر تک آپ کو کرپشن میں نہیں ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں نے عمران خان کے والد پر چور اور ڈکیت کی مہر لگائی تھی اور وہ مستند چور تھے جب کہ عمران خان نے خود مشرف دور میں 5 شیروانیاں سلوائیں۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے آپ کو عاجز سمجھتے ہیں اس لئے سپریم کورٹ نہیں آ رہے جب کہ انہیں ڈر ہے کہ اگر وہ یہاں آئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس موقع پر عابد شیر علی  سے صحافی نے سوال کر دیا لوڈشیڈنگ کے بارے میں کچھ بتائیں؟۔ وزیر مملکت پانی و بجلی نے سوال کو ہنسی میں اڑاتے ہوئے جواب دیا کیا لوڈشیڈنگ آپ کو ملتی ہے؟۔ چہرے سے لگتا ہے آپ کو بھابھی سے مار بھی نہیں ملتی؟۔ اس کے بعد عابد شیر علی ہنستے ہوئے سپریم کورٹ میں چلے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں