اکشے کمار کی فلم" ٹوائلٹ اک پریم کی کتھا" کو مقدمے کا سامنے

اکشے کمار کی فلم

ممبئی : بالی  وڈ انڈسٹری کے معروف فلم ساز پروین ویاز نے اکشے کمار کی فلم "ٹو ائلٹ اک پریم کی کتھا" پر کاپی را ئٹ کی خلاف  ورزی کرنے پر مقد مہ دائر کر دیا ہے۔ صفائی پر مبنی فلم کی کہانی   کا موضو ع پروین ویاز کی فلم" ما نانی2016 "کے مشابہ ہے۔ فلم "ما نانی 2016" میں ایسی لڑکی کو دکھایا گیا ہے جس کو گھر میں ٹوائلٹ نہ ہو نے کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا  ہے ۔

"ٹو ائلٹ اک پریم کی کتھا" کو ایک اور قانونی جنگ لڑنا پڑ رہی ہے۔ جے پور کے معروف فلم سازپراٹک شرما نے بھی کہاہے کہ اس فلم کا اصل نکتہ اور موضوع" گوٹرن گوترگن2015" سے ملتا جلتا ہے۔
پراٹک شرما کے مطابق" گوٹرن گوترگن2015" کاسرٹیفکیٹ انہوں نے 2015 میں لے لیا تھا لیکن پیسوں کی کمی کے باعث فلم  ریلیز نہ ہو سکی ۔تاہم  دونوں فلموں میں مشابہت کی وجہ سے ڈسٹر ی بیوٹر نے فلم خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔