پاناما کیس سے متعلق نیا ریکارڈ آ گیا، وکیل مریم نواز کا انکشاف

پاناما کیس سے متعلق نیا ریکارڈ آ گیا، وکیل مریم نواز کا انکشاف

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کے حوالے سے تیسرے روز سماعت جاری ہے تو دوسری جانب مریم نواز کے وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران ہی عدالت کو بتایا کہ پاناما کیس سے متعلق کچھ ریکارڈ دبئی اور دیگر ممالک سے آ گیا ہے۔

جسٹس عظمت سعید نے سوال کیا کہ وہ ریکارڈ کیا ہے جس پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ میں اس وقت میڈیا کو خبر نہیں دینا چاہتا۔

یاد رہے سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے مالی معاملات کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی حتمی رپورٹ پر تیسری سماعت کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں