وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سینیٹ میں قرارداد نہیں لائی جائے گی ،اپوزیشن جماعتیں

وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سینیٹ میں قرارداد نہیں لائی جائے گی ،اپوزیشن جماعتیں

اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سینیٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ موخر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے استعفے کیلئے سینیٹ میں قرار داد لانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم رولز کے تحت قرار داد منظور نہ ہونے کے خطرے کے پیش نظر قرار داد پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔
 اپوزیشن ارکان سمجھتے ہیں کہ اگر وزیر اعظم کے استعفے کیلئے لائی گئی قرار داد منظور نہ ہوئی تو اس سے اپوزیشن کی سبکی ہوگی اور اس کا براہ راست فائدہ وزیر اعظم کو پہنچے گا، اسی لیے قرار داد موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.