بھارتی میڈیا نے سجل علی کو کرینہ کپور کا ہم شکل قرار دیدیا

بھارتی میڈیا نے سجل علی کو کرینہ کپور کا ہم شکل قرار دیدیا

ممبئی: بھارتی میڈیا نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کو بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان کی ہم شکل قرار دے دیا۔ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم مام کے ذریعے بھارتی انڈسٹری کو دیوانہ بنانے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی کے چرچے ان دنوں بھارت میں جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا نے سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجل اور کرینہ کے درمیان مشابہت اتنی زیادہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی ہم شکل لگتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا نے سجل علی کی اداکاری اور خوبصورتی کا موازنہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ سجل علی مستقبل میں بالی ووڈ اداکاراوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔

6c72214e0180b08229742388d68cf202

سجل نے فلم مام میں اتنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا کہ پوری بھارتی انڈسٹری ان کی دیوانی ہو گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سجل کی خوبصورت آنکھیں، مسکراہٹ اور ان کا چہرہ بالکل کرینہ جیسا ہے دونوں اداکاراوں کی ایک ساتھ شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں