برطانیہ میں خاتون کی آنکھ کے اندر سے 27 کانٹیکٹ لینز نکال لیے گئے

برطانیہ میں خاتون کی آنکھ کے اندر سے 27 کانٹیکٹ لینز نکال لیے گئے

لندن: برطانیہ میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے آپریشن میں 67 سالہ خاتون کی آنکھ کے اندر موجود 27 کانٹیکٹ لینز نکال دیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنی دائیں آنکھ میں شدید خارش کی شکایت کی تھی جس پر سرجنوں نے خاتون کی آنکھ کا آپریشن کر کے پتلی سے چپکے ہوئے نیلے رنگ کے ایک مواد کو نکال دیا۔

اس مواد کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں 17 لینز ایک دوسرے کے ساتھ چپکے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں تفصیلی معائنے پر انکشاف ہوا کہ اس میں مزید 10 لینز موجود ہیں۔اس واقعے کا ذکر برطانوی طبی جریدے میں شائع رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون گزشتہ 35 برسوں سے ماہانہ بنیاد پر تبدیل کیے جانے والے کانٹیکٹ لینز کا استعمال کر رہی ہیں مگر یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ یہ تمام لینز آنکھ میں کتنے عرصے سے جمع تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں