پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 76 برس کے ہو گئے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 76 برس کے ہو گئے

اسلام آباد: پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 76 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔  19 جولائی 1941 میں بھارت کے شہر وجے وادیا میں پیدا ہونے والے اداکار ندیم نے فلم چکوری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ انھوں نے بے شمار یاد گار فلموں میں یادگار کردار ادا کیے اور ان کی متعدد فلموں نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔


ان کی مشہور فلموں میں، چھوٹے صاحب، آئینہ، بندش، زندگی، پہچان، اناڑی، پلے بوائے اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

ندیم نے فلموں کے ساتھ متعدد ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اب بھی وہ ٹیلی ویژن ڈراموں کے ساتھ فلموں میں مصروف ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں