ورون دھون نے مذاق اڑانے پر کنگنا راناوت اور مداحوں سے معافی مانگ لی

ورون دھون نے مذاق اڑانے پر کنگنا راناوت اور مداحوں سے معافی مانگ لی

ممبئی: انٹر نیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کی رواں سال منعقد ہونے والی تقریب کی میزبانی بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر اور اداکار سیف علی خان نے کی۔ جہاں اداکار ورن دھون نے ان دونوں کے ساتھ مل کر اسٹیج پر اداکارہ کنگنا راناوت کا مذاق اڑایا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین نے ان تینوں کو کنگنا کی غیر موجودگی میں ان کا مذاق اڑانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اب ورن دھون نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنی جانب سے کیے گئے مذاق پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔

ab8e5373cb33a3b93f87fa2c71e91a41

ورن دھون نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے افسوس ہے اور میں معافی مانگتا ہوں۔ اگر میں نے اپنے اس مذاق سے کسی کا دل دُکھایا ہے تو میں اس کے لیے معافی کا طلب گار ہوں۔ واضح رہے کہ آئیفا اسٹیج پر ورن دھون، کرن جوہر اور سیف علی خان نے بالی ووڈ میں اقربا پروری ہونے کے حوالے سے بات کی اور نہایت فخر سے بتایا کہ یہ تینوں اس ہی کے باعث آج اس مقام پر موجود ہیں۔

اس موقع پر ورن دھون نے کرن جوہر سے سوال کیا تھا کہ آپ کی فلم میں ایک گانا تھا بولے چوڑیاں بولے کنگنا۔ اس پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ کنگنا نہ ہی بولے تو اچھا ہے وہ بہت بولتی ہے۔

 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں