برطانیہ میں ٹرمپ کےلئے سرخ قالین نہیں بچھایا جائے گا

برطانیہ میں ٹرمپ کےلئے سرخ قالین نہیں بچھایا جائے گا

لندن: میئر محمد صادق نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے سرکاری اور غیر سرکاری دورے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام کی اکثریت ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالف ہے لہٰذا وہ نہیں سمجھتے کہ ٹرمپ کے لئے ریڈ کارپٹ بچھانا صحیح ہو گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے جرمنی میں گروپ 20 کے حالیہ سربراہی اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عنقریب برطانیہ کا دورہ کریں گے۔

گزشتہ ہفتے وائٹ ہائوس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کا دورہ برطانیہ 2018  تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ میں ٹرمپ کے خلاف ممکنہ احتجاجی مظاہروں کو ان کے دورے کی منسوخی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں