یو کرین کے باغیوں کا اپنی الگ ریا ست قائم کرنے کا اعلان

یو کرین کے باغیوں کا اپنی الگ ریا ست قائم کرنے کا اعلان

کیف:یوکرین کے باغیوں نے اپنی الگ ریاست قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ انکےمطابق اس نئی قائم شدہ ریاست کا دارالحکومت بھی انہی کے زیر اثر علاقے میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف یوکرین کے باغیوں نے اپنی الگ ریاست قائم کرنے کا اعلان کیاہے تو دوسری طرف یوکرینی حکام نے روس نواز باغیوں کےمنصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرملین کے اس منصوبے کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔
علیحدگی پسند یوکرینی باغیوں نے عمل میں آنے والی اس نئی ریاست کو میلوروزیا کا نام دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اس کا قیام ایک ریفرنڈم کے بعد عمل میں لایا جائے گا
دوسری طرف کرملین کے ترجمان دمترے پیسکو نے اس منصوبے کو باغیوں کے رہنما ایلگز ینڈر کی ذاتی کاوش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کویہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوئی ہے۔
یوکرینی با غیوں کے اس منصوبے کو روس کے وزیر خارجہ کی طرف سے مسترد کردیا گیا ہے ۔ اس بات کی وضاحت انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کی جس میں انھوں نے کہا کہ وہ اس منصوبے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے