نواز شریف اب بچ نہیں سکتے ان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے ، عمران خان

نواز شریف اب بچ نہیں سکتے ان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے ، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے سیالکوٹ میں بیٹھ کرلائن آف کنٹرول پرکوئی بات ہی نہیں کی .ن لیگ کوفکرہی نہیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے .انہیں صرف اپٌنے کاروبار کی فکر ہے ۔عمران خان نے کہا کہ کابینہ نوازشریف کی کرپشن چھپانے کے علاوہ کچھ نہیں کررہی .ملک میں جو بھی حالات ہیں حکومت کواس کی کوئی فکر نہیں ہے.ایل او سی پر جانیں جارہی ہیں لیکن ن لیگ کو  کوئی فکر ہی نہیں ہے .

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پانچ مواقع صفائی کے لیے دیے ۔شریف فیملی نے تسلیم کیا کہ ان کی جائیداد ہے ۔نوازشریف آج کہہ رہا ہے کہ میرا قصور کیا ہے؟نوازشریف آپ کا قصور کیا ہے میں بتاتا ہوں۔ ان کو بتانا تھاکہ منی ٹریل کیا ہے اورکہاں سے پیسا آیا اور کہاں سےگیا؟عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پتا لگا  کہ نوازشریف کا بزنس ہی کرپشن کا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے بینکو ں سے قرضے لیے ہوئے یہ لوگ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں ۔ لندن میں تو ان کی دس کمپنیاں نکل آئیں جو سب خسارے میں تھیں .نقصان کے باوجود ان کی جائیدادوں میں اضافہ ہو رہا ہے .بڑے پراجیکٹس کا فائدہ شریف خاندان کو ہوا ہے .

عمران خان نے کہا کہ جائیداد کی ملکیت تسلیم کرنے کے بعد بارِ ثبوت شریف خاندان پر تھا .ہم کہتے تھے مریم نواز اصل مالک ہیں اور ہماری بات سچ ثابت ہو گئی ہے ۔چئیرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ جو چیزیں سامنے آرہی ہیں اس سے پتا چلتا ہے کہ ان کاکاروبار ہی کرپشن تھا.ترقی صرف شریف خاندان کے اثاثوں میں ہورہی ہے.عمران خان نے وکلا برادری کی ہڑتال پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ وکلا برداری اچھی طرح سمجھتی ہے کہ وزیراعظم کو استعفا دینا چاہیے .

الیکشن کمیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کونئے سرے سے تشکیل دیاجائے.ہر ضمنی انتخاب میں ہارنےوالا کہتاہے شفاف الیکشن نہیں ہوا .الیکشن 2018 کیلیے بائیو میٹرک سسٹم لایاجائے  .ایسا الیکشن کمیشن ہو جس پر سب جماعتوں کو اعتماد ہو .نگراں الیکشن کیلیے ساری سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیاجائے .اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دیا جائے.انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جو کچھ عدالت میں پیش کیا وہ سب جھوٹ ثابت ہوا .سب کو پتا چل چکا ہے نوازشریف پکڑے گئے ہیں.انہوں نے کہا کہ نوازشریف اب بچ ہی نہیں سکتے بلکہ ان کا ٹھکانہ اب اڈیالہ جیل ہے۔انہوں نے سریم کورٹ نے مطالبہ کیا کہ پورے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔