”دیسپاسیتو“ دنیا کا سب سے زیادہ سنا جانیوالا گانا قرار

لاہور: ہسپانوی زبان میں گایا جانیوالا گانا ”دیسپاسیتو“ دنیا کا سب سے زیادہ سنا جانا والا گاناقرار دے دیا گیا۔ گانے کو ملنے والے اس اعزاز کا اعلان حال ہی میںیونیورسل میوزک لیٹن انٹرٹینمنٹ نے کیا۔

”دیسپاسیتو“ دنیا کا سب سے زیادہ سنا جانیوالا گانا قرار

لاہور: ہسپانوی زبان میں گایا جانیوالا گانا ”دیسپاسیتو“ دنیا کا سب سے زیادہ سنا جانا والا گاناقرار دے دیا گیا۔ گانے کو ملنے والے اس اعزاز کا اعلان حال ہی میں یونیورسل میوزک لیٹن انٹرٹینمنٹ نے کیا۔
یونیورسل میوزک کے مطابق پرتو ریکو سے تعلق رکھنے والے گلوکار لویس فونسی کے گانے 'دیسپاسیتو' کے اصل اور ری مکس ورنژز کو یوٹیوب اور اسپاٹیفائی سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر 4.6 ارب بار اسٹریم کیا جاچکا ہے. دوسری جانب یہ گانا معروف وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر بھی چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کے اس کے ویوز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے۔ یونیورسل میوزک گروپ کے سی ای او اور چیئرمین لوسین گرینج نے 'دیسپاسیتو' کو 2017 کا سب سے مشہور گانا بھی قرار دیا۔
اس گانے نے اپنی ریلیز کے 10 ہفتے امریکی سنگلز چارٹ پر قبضہ جمائے رکھا تھا.واضح رہے کہ 1996 میں سامنے آنے والے گانے 'ماکارینا' کے بعد یہ پہلا ہسپانوی گانا تھا جو امریکی سنگلز چارٹ کی پہلی پوزیشن تک پہنچاجبکہ دیسپاسیتو کی اس کامیابی کے ساتھ ہی جسٹن بیبر کا گانا 'سوری' سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والے گانے کا اعزاز کھو بیٹھا.