سپریم کورٹ میں فوجی عدالت سے سزا یافتہ 2 ملزمان کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ میں فوجی عدالت سے سزا یافتہ 2 ملزمان کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزا یافتہ 2 ملزمان کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فوجی عدالت کی طرف سے سنایا گیاسزائے موت کا فیصلہ معطل کر دیا۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے آج دونوں ملزمان کی جانب سے سید رفاقت حسین ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے توسط سے دائردرخواستوں کی سماعت کی۔

ملزمان فضل ربی کے والدفضل غفور اور میاں سید رحیم کی والدہ کی جانب سے دائر کی گئی اپیلوں پر سماعت کی ۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیلیں سماعت کے لئے منظور کرلیں اور فوجی عدالت کی طرف سے سنائے گئے فیصلہ کو معطل کردیا ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔یاد رہے کہ فضل ربی اور سید رحیم پر سوات میں دہشتگردی کا الزام ہے جس کی پاداش میں فوجی عدالت نے ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی اور ہائیکورٹ نے 25مئی 2017کو ملزمان کی رٹ خارج کردی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔