پریانکا چوپڑا 35 برس کی ہو گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز خوبر اداکارہ پریانکا چوپڑا آج اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ سالگرہ کے موقع پر با لی ووڈ اداکارسمیت ہزاروں مداح اداکارہ کومبارکباد دے رہے ہیں۔

پریانکا چوپڑا 35 برس کی ہو گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز خوبر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز ساحل سمندر پر اپنی 35 ویں سالگرہ منا ئی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سالگرہ کے موقع پر با لی ووڈ اداکارسمیت ہزاروں مداح اداکارہ کومبارکباد دے رہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا کی سالگرہ پر یونیسف سمیت دیگراداروں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ میں ہوتا ہے۔ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 2003 میں تھرلر فلم ’دی ہیرو لو اسٹوری آف اسپائے‘ سے کیا، جس میں ان کے ساتھ سنی دیول اور پریٹی زنٹا نے کام کیا۔لیکن انہیں فلم انڈسٹری میں شہرت فلم ’انداز‘ سے ملی، جس میں انہوں نے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور لارا دتہ کے ساتھ کام کیا۔اگلے سال ہی پریانکا چوپڑا کی بالی وڈ سلطان سلمان خان اور ایکشن ہیرو سلمان خان کے ساتھ ایک اور بہترین فلم آئی، جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔مجھ سے شادی کروگی کی کامیابی کے بعد پریانکا چوپڑا کا نام بولی وڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں شمار ہونے لگا۔

پریانکا چوپڑا نے فلموں سے قبل 2000 میں ملکہ حسن کا اعزاز بھی حاصل کیا، جب کہ انہیں شاندار اداکاری پر نیشنل ایوارڈ سمیت بھارت کے چوتھے بڑے سول ایوارڈ پدما سے بھی نوازا گیا۔پانچ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ نے دیگر کئی فلمی ایوارڈز بھی جیتے، جب کہ انہوں نے بالی و وڈ کے بعد ہالی ووڈ فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا، ان کی بلاک بسٹر فلموں میں برفی، سات خون معاف، فیشن، اعتراض، باجی راو مستانی اور ڈان سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔