کویت، بھارتی نوجوان نے محبوبہ کی بے وفائی پر خودکشی کر لی

کویت، بھارتی نوجوان نے محبوبہ کی بے وفائی پر خودکشی کر لی

کویت سٹی:  کویت میں مقیم بھارتی نوجوان نے محبوبہ  کی دوسرے شخص سے شادی سے دلبرداشتہ ہو کر کر خودکشی کر لی۔

بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نوجوان بھارتی نوجوان محبوبہ کی دوسرے شخص سے شادی سے دلبرداشتہ ہو گیا اور اس نے مغربی موٹر وے کے پل سے چھلانگ لگادی اور نیچے سے گزرنے والی گاڑی پر گرنے سے ہلاک ہو گیا جس کے بعد گاڑی کے مالک نے وزارت داخلہ کے ہنگامی امداد کے شعبہ کو مطلع کیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش سے تحریری نوٹ بھی برآمد کر لیا جس میں محبوبہ سے مخاطب ہو کرکہاگیا تھا کہ اب تمہارے بغیر زندہ رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

مصنف کے بارے میں