صدر سے اختلافات کے بعدفرانسیسی آرمی چیف مستعفی

صدر سے اختلافات کے بعدفرانسیسی آرمی چیف مستعفی

پیرس:فرانسیسی آرمی چیف جنرل پیری ڈی ویلیئر آرمی بجٹ میں کٹوتی پر صدر ایمانیول میکرون سے شدید اختلافات کے بعد احتجاجاً عہدے سے مستعفی ہوگئےہیں۔

فرانسیسی فوج کے سربراہ جنرل پیری ڈی ویلیئر نے بیان جاری کیا جس میں یہ کہا گیا ہے کہ انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں بھی فوج کی دفاعی صلاحیت کو برقرار اور بحال رکھا اور اب صدر کی جانب سے فوج پر مالی پابندی بالکل فوجی مفادات کے مخالف ہے۔
جنرل ویلیئرنے کہاہے کہ بجٹ میں کٹوتی کے بعد وہ فوج کی قیادت نہیں کر سکتے اور نہ ہی ان حالات میں فرانسیسی قوم کے دفاع اور مضبوط فوج کی ضمانت دے سکتے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے نئے صدر ایمانیول میکرون نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔صدر میکرون اور آرمی چیف کے درمیان 14 جولائی کو ہونے والی ملاقات کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ فوج کے سربراہ عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔