آج میرا اور میرے خاندان کا احتساب ہو رہا ہے کل دوسروں کا بھی ہو گا : نواز شریف

آج میرا اور میرے خاندان کا احتساب ہو رہا ہے کل دوسروں کا بھی ہو گا : نواز شریف

سیالکوٹ : وزیراعظم نواز شریف نے سیالکوٹ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف پکے اور سچے آدمی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف مجھ سے شکایت کر رہے ہیں کہ  پاکستان میں ایک آدمی ہے جس کا احتساب ہو رہا ہے ۔خواجہ صاحب کوئی بات نہیں احتساب ہو تو رہا ہے  چاہے وہ نواز شریف کا ہی ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے الحمد للہ اس کی فکر نہیں کل دوسروں کا بھی احتساب ہوگا .


وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ یہ تو بتاؤ نواز شریف پر الزام کیا ہے مقدمہ کیا ہے ؟ میں آج تک نہیں جانتا ۔نواز شریف نے پوچھا  کہ کس جگہ سے نواز شریف نے ناجائز مال بنایا ہے ؟1990سے 1993 کا بھی بتاؤ،جب وزیراعلیٰ تھا اس دورکا بھی بتاؤ؟1985 سے 1988 جب میں وزیراعلیٰ تھا اس دور کا بھی بتاؤ؟انہوں نے سوال کیا کہ جب تم نے میاں شریف کو لوٹا منی ٹریل تو تم بتاؤپیسا لوٹ کر کہاں لے گئے تھے ؟ہمیں لوٹ کر ہم سے منی ٹریل پوچھتے ہو.بھٹو نے ہماری فیکٹری کو قومیالیا.ڈھاکا کی ہماری فیکٹری بنگلا دیش کی نذر ہوگئی.انہوں نے کہا کہ چالیس سال تو چھوڑو دس سال کی بھی بات یاد ہے ؟کیا موٹر وے میں پیسا کھایا اسلام آباد موٹر وے میں پیسا بنایا؟ کک بیک لیا؟ انہوں نے کہا کہ احتساب ضرور کرو لیکن الزام تو بتاؤ ؟سرکاری پیسے کا تو احتساب نہیں ہو رہا ہے ہورہاہے تو میرے خاندان کا احتساب  ہو رہا ہے۔

انہوں نے غالب کا شعر سناتے ہوئےپوچھا  کہ کعبے کس منہ سے جاوگے غالب شرم تم کو مگر نہیں آتی.میرا احتساب ہونے دو تین نسلوں کا احتساب ہورہا ہے  .2014سے یہ کھیل شروع ہوا،دھرنے 2014سے شروع ہوئے کسی نہ کسی شکل میں جاری ہیں .انہوں نے کہا کہ پاکستان اندھیروں سے نکل کر دوبارہ روشن ہورہا ہے ،اس کیلیے دن رات کام کیا.ہم نے پاکستان ایٹمی طاقت بنایا ہے اور اب اس ملک کو معاشی طاقت بنانے جارہے ہیں تو اس کی ٹانگیں نہ کھینچیں ۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو کہا کہ پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن رہنے دیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ روز بہتان تراشی کر رہے ہوتے ہومیرے خلاف گندی زبان استعمال کررہے ہوتے ہو .میں جواب نہ بھی دوں یہ قوم 2018 میں جواب دے گی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔