چینی کمپنی نے ڈبل ڈسپلے سکرین والا پہلا فون تیارکر لیا

چینی کمپنی نے ڈبل ڈسپلے سکرین والا پہلا فون تیارکر لیا

بیجنگ : چینی کمپنی میزو نے ڈبل ڈسپلے سکرین والا پہلا فون تیارکر لیا، اس میں فرنٹ کے ساتھ بیک پر بھی ایک ڈسپلے سکرین دی گئی ہے۔ یہ فون 26 جولائی کو فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔
”میزو پرو  7“ نامی اس فون کا بیک ڈسپلے بھی فل کلر ڈسپلے پینل کے ساتھ ہوگا  تاہم کمپنی نے ابھی اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس میں گلیکسی ایس ایٹ اور ایل جی جی سکس کی طرح آل ویز  آن ڈسپلے ہو سکتا ہے۔ اس فون کے فرنٹ پر 5.2 انچ کی سکرین ہوگی جبکہ 16میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہوگا، جبکہ بیک پر 12 بارہ میگا پکسل ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ موجود ہے۔ اسی طرح میڈیا ٹیک کا نیا ہیلیو ایکس 30 پراسیسر دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں