بالی ووڈمیں کترینہ کیف سب سے زیادہ محنتی اداکارہ ہیں، سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے کترینہ کیف کو فلم انڈسٹری سب سے زیادہ محنتی اداکارہ قراردے دیا

بالی ووڈمیں کترینہ کیف سب سے زیادہ محنتی اداکارہ ہیں، سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے کترینہ کیف کو  فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ محنتی اداکارہ قراردے دیا ۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ پوری بالی ووڈ میں کترینہ بہترین اورسب سے محنتی اداکارہ ہیں۔جب کہ نیویارک میں سجنے والے 18 ویں آئیفا ایوارڈزمیں بھی دونوں ساتھ ساتھ نظر آئے اورایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھتے رہے۔
سلمان خان کا بالی ووڈ میں اپنے 30 سالوں پرمبنی کرئیرکے حوالے سے بھی کہنا تھا کہ 30 سالوں سے انڈسٹری سے جڑے رہنے کے بعد اب انہیں فلم کی کہانی کے حوالے سے یہ علم بہت اچھے سے ہے کہ کون سی کہانی چلتی ہے اور کون سی نہیں۔واضح رہے کہ اداکارجلد ہی اداکارہ کترینہ کے ساتھ فلم ٹائیگرزندہ ہے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے جو رواں سال 22 دسمبر کوسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔