ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوٹن کے مابین خفیہ ملاقاتوں کا اعتراف کر لیا گیا

ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوٹن کے مابین خفیہ ملاقاتوں کا اعتراف کر لیا گیا

واشنگٹن: وائٹ ہاﺅس کے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ جرمنی میں منعقدہ حالیہ جی 20 اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی سربراہ ولادی میر پیوٹن کے مابین دو خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے دونوں صدورِ مملکت کے درمیان یہ ملاقاتیں نجی اور غیر رسمی نوعیت کی تھیں جن میں ان دونوں کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی جبکہ ٹرمپ اور پیوٹن کی باضابطہ ملاقات کے بارے میں خود ہی دیگر عہدیداران کو مطلع کیا تھا اور اس بارے میں بیان جاری کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
امریکی میڈیا ٹرمپ اور پیوٹن میں ہونے والی ان خفیہ ملاقاتوں کو بہت معنی خیز قرار دے رہے ہیں کیونکہ ان کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں جس کی وجہ سے مختلف شکوک و شبہات جنم لینے لگے ہیں۔
ٹرمپ اور وائٹ ہاﺅس ترجمان اب تک ان الزامات کی تردید کر چکے ہیں لیکن ان افواہوں کا درست ثابت ہوناٹرمپ کیلئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔