پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ اُڑ گئی ، ڈاکٹر سمعیہ امجد تحریک انصاف میں شامل

پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ اُڑ گئی ، ڈاکٹر سمعیہ امجد تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: سابق رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی سینئررہنما ڈاکٹر سمعیہ امجد نے بدھ کواسلام آباد میں چیف آف سٹاف و ترجمان چیئرمین تحریک انصاف نعیم الحق اور صدر تحریک انصاف وسطی پنجاب عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا    کہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن اور بصیرت اوران کے منصوبہ عمل، نظریئے اور منشور کے ساتھ مکمل طور پر متفق ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے نفاذ کے لیے اور ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے اور میں ان کے شانہ بشانہ ہوں گی۔ اور میں اپنی تمام توانائیاں تحریک انصاف کے نظریئے اور کامیابی کے لیئے صرف کروں گی۔

تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی شمولیت کو تحریک انصاف میں قابل قدر اضافہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ان کی آمد سے خانیوال اور گردو نواح کی سیاست میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں