بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب ، 5 بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب ، 5 بھارتی فوجی ہلاک

راولپنڈی، نکیال: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 فوجیوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کردیا جبکہ بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے ایک جوان سمیت 3 شہری شہید ہوگئے .

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کی طرف سے لائن آف کنڑول پر بلاجواز فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر نیزہ پیر ، سبزکوٹ ، کیانی سیکٹرز پر سویلین آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے دو افراد شہید اور پانچ زخمی ہو گئے جبکہ بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوا اور دو زخمی ہو گئے. ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز نے بدھ کی شام ایک دفعہ پھر لائن آف کنڑول کی بھرپور خلاف ورزی کرتے ہوئے نیزہ پیر ، سبز کوٹ اور کیانی سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے دو افراد شہید اور پانچ زخمی ہو گئے ترجمان کے مطابق بھارتی گولہ باری سے پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوا جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اسکے پانچ 

فوجیوں   کو  جہنم واصل کر دیا جبکہ پاک فوج کی بھرپور کاروائی سے دشمن کی فوج کے متعدد سپاہی زخمی بھی ہو گئے اس دوران پاک فوج نے دشمن کی فوج کے متعدد بنکرز اورمورچے بھی تباہ کر دیے ترجمان کے مطابق پاک فوج کسی بھی سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دے گی ۔

دوسری طرف ا نسپکٹرجنرل پولیس(ڈی آئی جی)راشد نسیم کے مطابق نکیال سیکٹر کے لیے نقصان کے حوالے سے آج بدترین دن تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹر پرعام آبادی پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک جاں بحق اور کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ضلع حویلی کے نیزاپور سیکٹر میں ایک جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ضلع بھنبھر کے سیکٹر سماہنی میں قدرے امن رہا تاہم ایک شخص وہاں بھی زخمی ہوگیا۔ ڈی آئی جی راشد نسیم نے کہا کہ دھروتی بالاکوٹ گاں پر ایک گھر پر مارٹر گولوں کی فائرنگ سے 42 سالہ الیاس شہید ہو گئے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں محمد اقبال، کاشف، افضل، محبوب، حسیب، محمد بشیر، عنبرین کوثر، عمیر مغل، محمد افضل اور رقیب حسین شامل ہیں۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ 'متاثرہ علاقوں سے خبریں آرہی ہیں کہ بھارتی فوج وحشیانہ انداز میں عام آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کے نتیجے میں بھاری نقصان کا خدشہ ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل فائرنگ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہورہا ہے جبکہ پاک فوج بھارتی فوج کا بھر پور جواب دے رہی ہے جس سے دشمن کی فوج کو بھی کافی بھاری مالی اور جانی نقصان پہنچا ہے. خیال رہے ایل اوسی پر گزشتہ کچھ عرصے سے حالات کشیدہ ہیں جہاں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیریوں کی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوتی رہی ہیں۔گزشتہ روز بھنبھر اور کوٹلی کے سیکٹرز میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید اور 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔