اداکاری چھوڑنے پر پچھتاوا نہیں: بھاگیا شری

اداکاری چھوڑنے پر پچھتاوا نہیں: بھاگیا شری

ممبئی : بالی ووڈ   اداکارہ بھاگیا شری نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری چھوڑنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

سلمان خان کے ساتھ فلم ”میں نے پیار کیا“ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی اداکارہ بھاگیا شری نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ان کی فلم ”میں نے پیارکیا “ہٹ فلم ثابت ہوئی اس کے بعد وہ اپنی نجی زندگی میں مصروف ہو گئیں اور پھر فلموں کی جو بھی پیشکش ہوئی انہوں نے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کام کرنا چاہیں گی۔