شکتی کپور کا بیٹے اور بیٹی کی مشترکہ فلم ”حسینہ“ پر تبصرہ

 شکتی کپور کا بیٹے اور بیٹی کی مشترکہ فلم ”حسینہ“ پر تبصرہ

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف ویلن اداکار شکتی کپور نے اپنے بیٹے اور بیٹی کی فلم ”حسینہ“ کو کامیاب فلم قرار دے دیا۔
بالی ووڈ   اداکار سدھانتھ  کپور نے فلم” حسینہ“ کے ٹریلر لانچنگ کے موقع پر کہا کہ ان کے والد نے فلم کا ٹریلر دیکھ کر کہا کہ ”ہٹ ہے“۔
گھر میں ان کے والد شکتی کپور ان پر سب سے زیادہ تنقید کرتے ہیں مگر فلم میں ان کی اداکاری بہت پسند آئی ہے۔
فلم”حسینہ “ میں وہ داﺅد ابراہیم کا کردار ادا کر رہے ہیں ،اس فلم میں انہیں 3 سال پہلے کاسٹ کیا گیا اوراس کردارکے لئے  ایک سال تیاری کی۔
فلم ”حسینہ“ میں شردھا کپور داﺅد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کا کردار ادا کر رہی ہیں اور اپوروا لکھیا کی ہدایت کردہ یہ فلم 18 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں