سلمان خان کی طرح کنوارہ نہیں رہنا چاہتا، رنبیر کپور

سلمان خان کی طرح کنوارہ نہیں رہنا چاہتا، رنبیر کپور
کیپشن: image by facebook

ممبئی :بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی طرح کنوارے نہیں رہنا چاہتے ہیں اور جلد ہی شادی کریں گے ، سلمان خان اور رنبیر کی سرد جنگ طویل عرصے سے جاری ہے ، یہی وجہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو تقریبات میں نظر انداز کرتے ہیں۔


حال ہی میں رنبیر نے سنجے دت کی زندگی پر ریلیز ہونے والی فلم ’سنجو‘ میں مرکزی کردار کیا لیکن سلمان خان نے ان کے کردار پر ڈھکے چھپے انداز میں تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:علی ظفر نے پہلی بار میشا شفیع کے الزامات پر خاموشی توڑ دی
 
 سلمان خان کی تنقید کے جواب میں فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے بیان دیا تھا لیکن اب رنبیر نے بھی سلمان خان پر جملہ کس دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ جلد از جلد شادی کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ان کی فیملی بھی لمبے عرصے سے ان کی شادی کی منتظر ہے۔

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے سلمان کی طرح کنوارہ نہیں رہنا ہے اور شادی کرنی ہے، سلمان ایک ہی پیدا ہوا ہے اور ان جیسا کوئی نہیں ہے۔