نازیبا زبان کا استعمال: عمران خان آج الیکشن کمیشن میں طلب

نازیبا زبان کا استعمال: عمران خان آج الیکشن کمیشن میں طلب

عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس لے کر آج طلب کر لیا۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والوں سے آج ملاقات کادن

الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا اور نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا گیا۔

 

مخالف سیاسی قائدین کی جانب سے عمران خان پر الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں