سیاستدانوں اور امیدواروں کی سیکیورٹی کیلئے نئے لائحہ عمل کی منظوری

سیاستدانوں اور امیدواروں کی سیکیورٹی کیلئے نئے لائحہ عمل کی منظوری
کیپشن: سیکیورٹی کے نئے لائحہ عمل سے متعلق وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں اور امیدواروں کی سیکیورٹی کے لیے نئے لائحہ عمل کی منظوری دے دی۔

الیکشن کمیشن، وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات اور وزارت قانون سمیت سیکیورٹی حکام کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ‎چاروں چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران انتخابات کے دوران سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: نازیبا زبان کا استعمال: عمران خان آج الیکشن کمیشن میں طلب

مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیشگی اطلاع نہ ہونے کے باوجود انتظامیہ امیدواروں اور ریلی کی سیکیورٹی کی پابند ہو گی اور اہم سیاستدانوں اور امیدواروں کی سیکیورٹی کے لئے مربوط پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔

سیکیورٹی کے نئے لائحہ عمل سے متعلق وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دیں جب کہ سیکرٹری داخلہ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں