کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے:آئی ایس پی آر

کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے:آئی ایس پی آر
کیپشن: تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری جعلی خبروں سے خود کو بچائیں،آئی ایس پی آر نے کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف،مریم کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نگراں صوبائی وزیر

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس طرح کا پروپیگنڈا خوف وہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے، شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں ، مستقبل میں آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ پر تصدیق کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی دنگل میں خواتین امیدواروں کی تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تصدیق شدہ خبر کیلئے آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے،خبروں کی تصدیق آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ سے کی جاسکتی ہے،شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں ، آئی ایس پی آر نے کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے۔سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کررہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں