عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ایک سال کے اندر تبدیلی نہ آئی تو سیاست چھوڑ دوں گا ، اسد عمر

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ایک سال کے اندر تبدیلی نہ آئی تو سیاست چھوڑ دوں گا ، اسد عمر
کیپشن: پہلا بڑا کام اسلام آباد کے لئے روزانہ10 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرونگ...فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے امیدوار اسد عمر نے یوسی 45 جھنگی سیداں میں مختلف مقامات پر انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتی ہے اور عمران خان وزیراعظم بنتا ہے اور اس کے باوجود بھی اسلام آباد میں ایک سال کے اندر واضح تبدیلی نہیں آتی تو کم از کم میں تو سیاست سے کنارہ کش ہو جاؤنگا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف،مریم کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نگراں صوبائی وزیر

عبداللہ ٹاؤن میں حاجی محمد حنیف خان کے زیر انتظام کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ سب سے پہلا بڑا کام اسلام آباد کے لئے روزانہ10 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی دنگل میں خواتین امیدواروں کی تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ

پختونوں کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہیں اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کرتی رہے گی۔اس موقع پرحاجی خیرالرحمان نے اپنے خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اسد عمر کا الیکشن میں تعاون کا وعدہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں