بھارت:عالم دین کی لائیو ٹی وی پروگرام میں خاتون پر تھپڑوں کی بوچھاڑ،گرفتار کرلیا گیا

بھارت:عالم دین کی لائیو ٹی وی پروگرام میں خاتون پر تھپڑوں کی بوچھاڑ،گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

نئی دہلی:بھارت میں لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران عالم دین نے خاتون پر تھپڑوں کی بوچھاڑ کردی جبکہ مفتی اعجاز ارشد قاسمی کو خاتون وکیل فرح فیاض کو تھپڑ مارنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف،مریم کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نگراں صوبائی وزیر

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران تین طلاق کے معاملے پر بحث جاری تھی کہ اسی دوران خاتون وکیل نے عالم دین کو جانور قرار دیا جس کے بعد دونوں کھڑے ہوگئے اور بحث کرنے لگے ، اسی دوران خاتون نے مولانا کو تھپڑ جڑ دیا جس کے جواب میں اعجاز ارشد قاسمی نے بھی تھپڑوں کی بارش کردی۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی دنگل میں خواتین امیدواروں کی تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ
مفتی اعجاز ارشد قاسمی زی ہندوستان کے پروگرامز میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی وہ اس ٹی وی پروگرام میں شریک تھے جس میں تین طلاق کا معاملہ زیر بحث لایا گیا تھا۔ پینل پر سپریم کورٹ کی سینئر وکیل فرح فیاض بھی موجود تھیں۔


ٹی وی پروگرام کے دوران خاتون وکیل نے کہا کہ قرآن پاک میں کہیں بھی تین طلاق کا ذکر نہیں ہے۔ اس بات پر معاملات بگڑنا شروع ہوئے اور دونوں طرف سے لفظی جنگ شروع ہوگئی۔ اسی جنگ کے دوران خاتون وکیل کی جانب سے مفتی اعجاز ارشد قاسمی کو جانور پکارنے کے عمل نے کسی بم کا کام کیا اور دونوں ہی کھڑے ہوگئے اور تو تکار کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی طرح کنوارہ نہیں رہنا چاہتا، رنبیر کپور
اس سے پہلے کہ پروگرام کے دیگر شرکا یا چینل انتظامیہ دونوں تک پہنچ پاتی، خاتون نے لائیو شو کے دوران مفتی اعجاز کو تھپڑمار دیا جس کے جواب میں مولانا نے بھی خاتون پر تھپڑوں کی بارش کردی۔لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران ہونے والے جھگڑے کے فوری بعد چینل انتظامیہ نے پولیس کو بلالیا جس نے سٹوڈیو سے ہی مفتی اعجاز ارشد قاسمی کو گرفتار کرلیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں